پاکستان اور انڈیا گئے حرم علوی(ع) کے وفود کی واپسی اور حرم کے جنرل سیکٹری سے ملاقات


حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے اپنے دفتر میں حرم علوی(ع) کی جانب سے پاکستا ن اور انڈیا گئے ہوئے وفود کے سربراہوں سے ملاقات کی ۔اورانہوں نے اھلبیت(ع) کے محبین سے روابط کی اہمیت پر زور دیا

حرم کے جنرل سیکٹری نے کلکتہ اور اسلام آباد کے دورہ کو نہایت اھم قرار دیا اور اس کے ذریعہ اھلبیت کے پیروکاروں رابطہ کو جدید زمانے کی ضرورت قرار دیا۔
شیخ مصطفی سربراہ سیکشن امور دینیہ نے اس دورہ کے متعلق حرم کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورجات نہایت کامیاب رہے اور مقامی مومنین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی،
جبکہ حرم علوی(ع) کی جانب سے طبع کی گئی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا
اس موقع پر اس دورہ کے نتائج اور ثمرات پر بھی گفتگو ہوئی اور مستقبل میں مزید اقدامات کے لئے اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور انڈیا گئے حرم علوی(ع) کے وفود کی واپسی اور حرم کے  جنرل سیکٹری سے ملاقات
April / 20 / 2017
تعداد زائرین : 51
طباعة الخبر