روضہ مبارک امام علی(ع) کی ’’هيأة مواكب‘‘ عزاداری اور زائرین کی خدمت کے تمام انتظامات سنبھالی گی

حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنے اور عزاداری کے قیام کے لیے تمام انتظامات کی ذمہ داری ’’هيأة مواكب‘‘ کو سونپی گئی ہے کہ جو روضہ مبارک کے خدام اور حسینی انجمنوں کے ارکان کے ساتھ مل کر تمام انتظامات اور لائحہ عمل کو عملی صورت دے گی۔

’’هيأة مواكب‘‘ کے سربراہ شيخ إبراهيم البديري نے بتایا ہے کہ افطار سے اذان صبح تک زائرین کے لیے کھانے پینے سے لے کر ماتمی جلوسوں کے استقبال، ماتم داری اور سیکورٹی سمیت تمام ہر طرح کے انتظامی امور کے لیے پہلے سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا تھا اور اس کے انیس رمضان سے پہلے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئيں تھیں۔

’’هيأة مواكب‘‘  کے ارکان نے اس المناک سانحہ کی یاد کے لیے بنائے گئے منصوبے پر گزشتہ دو روز پہلے سے عمل درآمد شروع کر دیا تھا اور اس سلسلہ میں روضہ مبارک کے دیگر سیکشن بھی ’’هيأة مواكب‘‘ کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہیں۔   

 

 

روضہ مبارک امام علی(ع) کی ’’هيأة مواكب‘‘ عزاداری اور زائرین کی خدمت کے تمام انتظامات سنبھالی گی
June / 6 / 2018
تعداد زائرین : 279
طباعة الخبر