روضہ مبارک امام علی(ع) کے سیکرٹری جنرل سے نجف کے پولیس انچارج کی ملاقات اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال

نجف اشرف کے پولیس انچارج ماجد حاكم كاظم اور نجف اشرف کے ٹریفک انچارج علي كوكس الحسناوي نے سیکورٹی اداروں کے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج روضہ مبارک امام علی(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل يوسف مهدي شيخ راضي سے ملاقات کی اور ان سے شہر اور زائرین کی سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کی۔

وفد نے روضہ مبارک کے ساتھ مل کر زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پہ زور دیا اور مقامی سیکورٹی اداروں اور روضہ مبارک کے مشترکہ تعاون سے مناسبات پر سیکورٹی لائحہ عمل تیار کرنے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے اس ملاقات میں روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے ارکان بھی موجود تھے۔

 

 

روضہ مبارک امام علی(ع) کے سیکرٹری جنرل سے نجف کے پولیس انچارج کی ملاقات اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال
June / 6 / 2018
تعداد زائرین : 80
طباعة الخبر