میڈیا سیکشن نے حضرت علی(ع) کے یوم شہادت اور شبہائے قدر کو کوریج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک امام علی(ع) کے میڈیا سیکشن نے حضرت علی(ع) کے یوم شہادت اور شبہائے قدر کو کوریج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس سلسلہ میں طے شدہ لائحہ عمل پر شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک امام علی(ع) کے میڈیا سیکشن کے انچارج فائق ألشمري نے بتایا ہے حضرت علی(ع) کے یوم شہادت کے حوالے سے روضہ مبارک میں ہونے والے عزائی پروگراموں، حرم میں آنے والے ماتمی جلوسوں  اور شبہائے قدر کے حرم سے روح پرور مناظر کو ذرائع ابلاغ پر نشر کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں منصوبہ پر کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اور بہت سے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ مشترکہ عمل پر بھی کام جاری ہے۔

 

 

میڈیا سیکشن نے حضرت علی(ع) کے یوم شہادت اور شبہائے قدر کو کوریج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں
June / 6 / 2018
تعداد زائرین : 133
طباعة الخبر