امام علی علیہ السلام امت کے لئے مینار کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تکریت شھر کے امام جمعہ ڈاکٹر العزاوی نے حرم امیر المومنین ع کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

اس موقع پر انہوں نے حرم کی زیارت کے ساتھ ساتھ حرم کے تاریخی مقامات کو قریب سے دیکھا۔ اس موقع پر حرم کی نگران کمیٹی کے رکن محمد حسن رزوقی سے ملاقات کی ۔جس میں انہوں نے حرم میں جاری منصوبوں اور پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر العزاوی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ وہ قرآنی مقابلوں کی دعوت کی وجہ سے نجف اشرف حاضر ہوئے ہیں۔جس میں مختلف یونیورسٹیاں شرکت کر رھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان منصوبوں اور پروگرام کو دیکھ کر نھایت مطمئن ہیں۔

امام علی علیہ السلام امت کے لئے مینار کی حیثیت رکھتے ہیں۔
February / 9 / 2018
تعداد زائرین : 269
طباعة الخبر