حضرت علیؑ جیسے عظیم شخص کے مزار پر آئے ہیں جن کی حکمت اور آواز نے تمام انسانوں کومتاثر کیا :یورپین وفد


عراق میں یورپئن یونین کے نئے متعین سفیر رامین بلیکو نے ہسپانوی سفیر کے ہمراہ حرم امیر المومنین پہ حاضری کا شرف حاصل کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ دیگر افسران بھی تھے۔

اس موقع پر انہوں نےحرم کے تاریخٰ اور قدیم مقامات کو مشاہدہ کیا اس دوران حرم کا شعبہ تعلقات عامہ کے افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
محترم سفیر نے حرم کی میڈیا ٹیم کو اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس وزٹ سے ا نہیں نہایت سکون اور سعادت محسوس ہوئی ہے اور وہ اس زیارت سے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔جو لندن کی فلاحی تنظیم کے ہمراہ انجام دی گئی۔
ہسپانوی سفیر نے بھی اپنے کلمات میں اس زیارت کو سعادت اور خوشقسمتی سے تعبیر کیا اور اسے نہایت اچھے الفاظ سے بیان کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جناب زید العکایشی نے بھی اس موقع پر اپنے شعبہ کی خدمات سے وفد کو آگاہ کیا اور انہیں قیمتی معلومات فراہم کیں۔
 

حضرت علیؑ جیسے عظیم شخص کے مزار پر آئے ہیں جن کی حکمت اور آواز نے تمام انسانوں کومتاثر کیا :یورپین وفد
January / 27 / 2018
تعداد زائرین : 152
طباعة الخبر