دینی تعلیم برائے خواتین کی جانب سے سیدہ زینب (س) کی ولادت باسعادت کی مناسب جشن میلاد کا انعقاد


حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ دینی تعلیم برائے خواتین کی جانب سے میلا د بسعادت حضرت زینب سلام اللہ علیھا پر جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے بھر پور شرکت کی۔

شعبہ کی نگران محترمہ ازھار ھادی نے حرم کی میڈیا ٹیم کوبتایا کہ ان کےشعبہ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ اھل بیت کے متعلق آنے والی مناسبات کو شایان شان طریقہ سے منایا جائے اور ان کے امر کو قول امام صادقؑ کی بنا پر زندہ کیا جائے۔
اسی سلسلہ میں زینبیات کے ہمراہ ایک جشن میلاد حضرت زینب سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے بھر پور شرکت کرکے اھلبیت سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
اس جشن میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا اس کے علاوہ بی بی زینب (س) کی سیرت پر لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
 

دینی تعلیم برائے خواتین کی جانب سے سیدہ زینب (س) کی ولادت باسعادت کی مناسب جشن میلاد کا انعقاد
January / 27 / 2018
تعداد زائرین : 156
طباعة الخبر