روسی مستبصرہ حرم امیر المومنین (ع) کی مہمان


روس تعلق رکھنے والی مسیحی خاتون اولکا نے حرم امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور خواتین سیکشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیارت کی قصد سے عراق آئی ہیں اور انکا ارادہ تھا کہ وہ سب سے پہلے امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کریں گی۔
مزید انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس مقام میں خواتین بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور خدمات ،ثقافت اور سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
آخر میں انہیں متبرک تحائف بھی دئیے گئے۔
 

روسی مستبصرہ حرم امیر المومنین (ع) کی مہمان
January / 2 / 2018
تعداد زائرین : 119
طباعة الخبر