زائرین کے لئے ثقافتی پروگرام کا اجراء

حرم امیر المومنین(ع) کے سیکشن امور دینیہ کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے زائرین کے لئے ثقافتی پروگرامز کا اجرا کیا گیا ۔

شعبہ کے انچارج شیخ ناصر عباس نجفی نے حرم کی  میڈیا ٹیم کو بتایا کہ ان کے شعبہ نے موسسہ مومل کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کا تعلق بھارت کے شہر لکھنو سے تھا ۔
یہ زائرین زیارت اربعین کی مناسبت سے عراق میں موجود تھے ،
اس دوران ان کے لئئے عقائدی اور تربیتی لیکچر کا بھی انتظام کیا گیا
اس کے علاوہ انہیں حرم کے مقامات اور دینی معلومات کے ساتھ فقہی مسائل سے بھی روشناس کروایا گیا۔

 

زائرین کے لئے ثقافتی پروگرام کا اجراء
November / 14 / 2017
تعداد زائرین : 9
طباعة الخبر