جرمن نو شیعہ خاتون حرم علوی(ع) کی مہمان


جرمن نو شیعہ ٓخاتون مارگریٹ نے امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاسل کیا اس موقع پر ان کا استقبال حرم امیر المومنین (ع) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ محمد حسن رزوقی نے اکیا ،جبکہ ان کے ہمراہ خواتین سیکشن کی انچارج وفا ابراھیمی بھی موجود تھہیں

محترمہ مارگیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کے بلند اخلاق نے مجھے اس مذھب کی طرف مائل کیا ،اور مجھے یہ یقین حاصل ہو گیا کہ اسلام کی عورت کی عزت و شرف کا حقیقی امین ہے ،اور یہ مذھب محبت ا ور امن کا درس دینے والا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ نے ان کے ایمان میں بے پناہ اضافہ کیا اور وہ دین اسلام کے قبول کرنے پر نہایت مسرت محسوس کرتی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے خواتین کے ہمراہ لائبریری کا بھی دورہ کیا
آخر میں انہیں حرم علوی(ع) کی جانب سے متبرک تحائف بھی دئے گئے۔


جرمن نو شیعہ خاتون حرم علوی(ع) کی مہمان
November / 14 / 2017
تعداد زائرین : 11
طباعة الخبر