تین ہزار رضاکاروں نے اربعین امام حسین(ع) پر خدمات انجام دینے کےلئے اپنے نام لکھوائے ۔


حرم امیرالمومنین(ع) کے شعبہ منیجمنٹ نے خبر دی ہے کہ تین ہزار سے زائد رضا کاروں نے اربعین امام حسین (ع) کے سلسلہ میں خدمات انجام دینے کےلئے اپنے نام لکھوائے ہیں ۔

شعبہ رضا کار کے انچارج احمد زورکانی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اربعین کے لئے بنائے گئے اپریشن روم میں تیار کئے گئے منصوبہ کے مطابق لاکھوں زائرین کی آمد کی بنا پر وسیع انداز میں تیاریاں کی گئی ہیں ،اس مقصد کے لئے تین ہزار سے زائد جوانوں نے اپنی خدمات رضاکارنہ طور پر پیش کی ہیں جن کا تعلق صوبہ بصرہ،کوت،ناصریہ،ھاشمیہ،بابل اور دیوانیہ سےہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان رضاکاروں کو مختلف ذمہ داریاں دی جائے گی۔
 

تین ہزار رضاکاروں نے اربعین امام حسین(ع) پر خدمات انجام دینے کےلئے اپنے نام لکھوائے ۔
October / 12 / 2017
تعداد زائرین : 12
طباعة الخبر