حرم امیر المومنین (ع) میں شارٹ کورس کا انعقاد


حرم امیر المومنین (ع) میں پرائمری اور مڈل لیول کے بچوں کے لئے شارٹ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار سات سو بچوں نے شمولیت اختیار کی۔

اس کورس کے نگران شیخ سعد ابو طابوق نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اللہ کے بھروسے اور امیر المومنین (ع) کے زیر سایہ نو سال سے چودہ سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے شارٹ کورس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ شارٹ کورس سالانہ منعقد کیا جاتا ہے جبکہ ہر سال اس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔
اس مرتبہ بھی 1700سے زائد طلبہ نے اس میں شرکت کی اور فقہی ،اخلاقی،سیرت معصومین(ع)،قرآن ،نھج البلاغہ اور عقائدی معلومات حاصل کیں۔

حرم امیر المومنین (ع) میں شارٹ کورس کا انعقاد
August / 13 / 2017
تعداد زائرین : 7
طباعة الخبر